Breaking News
Home / اخبار / پابندیاں ایران کی جوہری صنعت میں ترقی کا باعث بنیں، ترجمان ایرانی جوہری توانائی ایجنسی

پابندیاں ایران کی جوہری صنعت میں ترقی کا باعث بنیں، ترجمان ایرانی جوہری توانائی ایجنسی

ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم (AEOI) کے ترجمان بہروز کمال وندی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے خلاف مغرب کی طرف سے عائد پابندیاں ملک اور اس کی جوہری صنعت کے لیے ایک مضبوط نقطہ بن گئی ہیں۔

  اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان کمال وند نے کہا کہ پابندیوں کے باوجود ایران ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر ریڈیو فارماسیوٹیکلز کو برآمد کرنے والے ملکوں میں شامل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری ٹیکنالوجی کا حصول سیاسی میدان میں بھی اہم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رہبر معظم انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ جوہری صنعت ملک کی خود مختاری کو ضمانت فراہم کرتی ہے۔

کمال وندی نے مزید کہا کہ دشمن اسلامی جمہوریہ کو ملکی سطح پر جوہری صنعت حاصل کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔

About خاکسار

Check Also

آپریشن "وعدہ صادق” نے دنیا میں ایک نئی اسٹریٹجک تبدیلی پیدا کی، ایرانی سینئر کمانڈر

ایرانی فوج کے ایک سینئر کمانڈر نے کہا: صیہونی رجیم کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے