Breaking News
Home / اخبار / صدر رئیسی قم پہنچ گئے، عوام کا شاندار استقبال

صدر رئیسی قم پہنچ گئے، عوام کا شاندار استقبال

ایرانی صدر رئیسی ایران کے مختلف صوبوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں کچھ دیر پہلے قم پہنچ گئے ہیں جہاں عوام کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

 ، ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی صوبائی دورے پر کچھ دیر پہلے قم پہنچ گئے ہیں۔

اس وقت صدر رئیسی عوام کے جم غفیر کے ساتھ روح اللہ اسکوائر سے حرم حضرت معصومہ کی طرف بڑے جلوس کی شکل میں آرہے ہیں۔ صدر رئیسی حرم مطہر میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

آیت اللہ رئیسی قم میں فقہاء اور علماء سے ملاقات کریں گے اور مراجع کو حکومت کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

قم کے دورے کے دوران صدر رئیسی کے ہمراہ کابینہ کے دیگر اراکین بھی شامل ہیں جن میں وزیر مواصلات و شہر سازی، وزیر ٹیکنالوجی، وزیر صحت، وزیر تعلیم اور وزیر صنعت و تجارت قابل ذکر ہیں۔

دورے کے دوران صدر رئیسی مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے