Breaking News
Home / اخبار / اسلام میں توحید کے بعد سب سے زیادہ عدالت پر زور دیا گیا ہے، صدر رئیسی

اسلام میں توحید کے بعد سب سے زیادہ عدالت پر زور دیا گیا ہے، صدر رئیسی

صدر رئیسی نے امام رضا بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے زندگی کے تمام شعبوں میں عدالت پر بہت زور دیا ہے۔

 ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے امام رضا بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی خطاب میں کہا ہے کہ اسلام میں توحید کے بعد عدالت پر سب سے زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ ایسی عدالت جو زندگی کے تمام امور اور شعبوں پر محیط ہو۔

انہوں نے امیر المومنین حضرت علی اور امام رضا علیہما السلام کو عدالت کا بہترین نمونہ قرار دیا اور کہا کہ دونوں ہستیاں عادل ہونے کے ساتھ عدالت خواہ بھی تھیں چنانچہ دونوں کے اقوال میں اس کے نمونے نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی میں اقتصادی، اجتماعی، ثقافتی، تعلیمی اور دیگر شعبوں میں ایسی عدالت جاری کرنا چاہئے جو امام رضا علیہ السلام نے جاری کی تھی۔ ہمیں عدالت کے ذریعے اپنی عقب ماندگی کا حل ڈھونڈنا چاہئے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں تمام افراد کو عدالت فراہم کرنا بہت اہم ہے۔ اس کی بنیادی شرط یہ ہے کہ انسان ہمیشہ اللہ کو حاضر و ناظر سمجھے اور خود پر کنٹرول رکھے۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ پڑھتے ہیں اس پر عمل کرنا عدالت جاری کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ تعلیمی اداروں میں ہونے والے مباحث پر عمل بھی ہونا چاہئے۔ انسان کو باقی مخلوقات کو فضیلت حاصل ہے تو اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہ صرف باتوں تک محدود نہیں رہتا بلکہ اس کرامت اور فضیلت کے حصول کے لئے کوشش بھی کرتا ہے۔

About خاکسار

Check Also

ایران مغربی ایشیا کا سب سے بڑا خلائی مرکز تعمیر کر رہا ہے، ایرانی وزیر مواصلات

ایرانی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عیسی زارع پور نے کہا کہ ایران اپنے جنوب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے