Breaking News
Home / اخبار / ٹرمپ کے سابق مشیر کو 4 ماہ کی سزا

ٹرمپ کے سابق مشیر کو 4 ماہ کی سزا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن کو پچھلے سال کیپیٹل ہل میں ہجوم کے حملے کی تحقیقات میں کانگریس سے تعاون کرنے سے انکار پر 4 ماہ کی سزا سنا دی۔

 عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن کو پچھلے سال کیپیٹل ہل میں ہجوم کے حملے کی تحقیقات میں کانگریس سے تعاون کرنے سے انکار پر 4 ماہ کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر کو 6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہل پر حملے کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کمیٹی کے سامنے گواہی دینے سے انکار کے جرم میں ملوث پایا گیا، جس پر پراسیکیوٹر نے 6 مہینے کی سزا دینے کی درخواست کی تھی جبکہ بینن کے وکیل نے رہائی کی درخواست کی تھی۔

امریکا کے ڈسٹرکٹ جج کارل نکولس نے امریکی صدر کے سابق مشیر پر 6 ہزار 500 ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا، جج نے سزا کے خلاف اپیل کی صورت میں بینن کو اجازت دی کہ وہ سزا کاٹنے کو مؤخر کرسکتے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے