Breaking News
Home / اخبار / حزب اللہ لبنان کا پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ دھماکوں کی شدید مذمت

حزب اللہ لبنان کا پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ دھماکوں کی شدید مذمت

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم علاقائی ممالک اور مقامی مذہبی تنظیموں اور تمام سیاسی اور مقبول گروہوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ تکفیریوں اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کو فروغ دیں۔

 المنار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں نمازیوں کے خلاف تکفیری گروہوں کے دہشت گردانہ دھماکوں کی مذمت کرتی ہے کہ جس میں سینکڑوں افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایک بار پھر علماء اور دانشوروں سے کہتے ہیں کہ وہ اس گمراہ کن فکر کا مقابلہ کریں اور اس کے خطرناک پہلووں کی وضاحت کریں۔

ہم علاقائی ممالک اور مقامی مذہبی تنظیموں اور تمام سیاسی اور مقبول گروہوں سے بھی کہتے ہیں کہ وہ تکفیریوں اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کو فروغ دیں۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم قاتلوں کے خلاف مقدمہ چلانے اور ان جرائم کی روک تھام کے لیے حکومت پاکستان کی زیادہ سے زیادہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

لبنان کی حزب اللہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے: ہم خداوند متعال سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں اور پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور زندہ بچ جانے والوں کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کرنے میں کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

صدر رئیسی قم پہنچ گئے، عوام کا شاندار استقبال

ایرانی صدر رئیسی ایران کے مختلف صوبوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں کچھ دیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے