Breaking News
Home / اخبار / حج بیت اللہ کے لئے عازم قاریان قرآن کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات

حج بیت اللہ کے لئے عازم قاریان قرآن کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات

حج ابراہیمی کے موقع پر رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے حج پر جانے والے قاریان قرآن نے ملاقات کی۔

  ملاقات میں متعدد قاریوں نے قرآن کریم کی آیات کی تلاوت کی جب کہ رہبر معظم انقلاب نے اپنے خطاب میں قاریان قرآن کو تلاوت کے ذریعے آیات کے مفاہیم کو سامعین تک پہنچانے اور حج کے موقع پر قرآن مجید کی تلاوت سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں کچھ نکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ خوبصورت ترین اسلامی معنویتوں میں سے ایک مسجد النبی ص میں قرآن کی تلاوت ہے۔ مسجد اور قرآن کو جوڑنا، اسی طرح کعبہ اور قرآن کے درمیان تعلق جوڑنا، نہایت حسین امتزاج ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں قرآن نازل ہوا تھا۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں پہلی بار یہ آیات حضور اکرم ص کے مقدس قلب پر نازل ہوئیں اور آپ نے ان آیات کو اپنی زبان مبارک سے کعبے میں تلاوت کرکے اس فضا کو منور کیا، آپ نے تکلیفیں برداشت کیں، آپ کو مارا پیٹا گیا، اذیتیں دی گئیں، دشنام طرازی کی گئی لیکن آپ ان آیات کی تلاوت کے ذریعے تاریخ کے دھارے کو مکمل طور پر بدلنے میں کامیاب ہو گئے۔

رہبر معظم انقلاب نے قاریان قرآن کو تلاوت کے ساتھ ساتھ آیات کے مفاہیم کو سامعین تک پہنچانے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی تلاوت در اصل قرآنی علوم اور پیغامات کو دلوں میں بسانے کا ایک وسیلہ اور ذریعہ ہے۔ اس کا پہلا مرحلہ یہ ہے کہ قرآن کی تلاوت سے اسلامی معاشرہ کو ترقی ملتی ہے۔ جس محفل میں آپ قرآن کی تلاوت کر رہے ہوں، وہاں تلاوت کے بعد کتنا اچھا ہو گا، مثلاً دس منٹ آپ کے سننے والوں کے لیے انہی آیات کے مفاہیم کو بیان کریں کہ یہ آیات جو تلاوت کی گئی ہیں ان کا مفہوم اور پیغام یہ ہے۔

 یہ بہت اچھا عمل ہوگا ؛ اس سے سامعین اور محفل کی فکری سطح بہت بلند ہو جاتی ہے۔

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے