Breaking News
Home / اخبار / طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی جانب تبدیل ہو رہا ہے، جنرل باقری

طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی جانب تبدیل ہو رہا ہے، جنرل باقری

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے عمان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف عبداللہ بن خمیس الرئیسی سے ملاقات میں کہا ہے کہ مستقبل ہمارا اور ایشیا کا ہے۔

  اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ آج طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی جانب تبدیل ہونے کی نئی علامتیں دکھائی دے رہی ہیں اور مستقبل کا تعلق ایشیا سے ہے۔

جنرل محمد باقری نے عمان کے چیف آف جنرل اسٹاف ایڈمرل عبداللہ بن خمیس الرئیسی سے ملاقات میں مغربی ایشیا اور خلیج فارس کے علاقے کو دنیا کا ایک حساس ترین علاقہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ گذشتہ برسوں کے دوران امریکیوں کی زورآزمائی کی جگہ رہا ہے جنھوں نے خود کو مطلق العنان حکمران کے طور پر دنیا اور خطے پر مسلط کرنے کی کوشش کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران اور عمان کے مابین دفاعی تعاون فروغ پا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تعاون میں سمندری سیکورٹی کے قیام کے لیے دونوں ملکوں کی مشترکہ فوجی اور بحری مشقیں شامل ہیں اور ہم عمان کو مشترکہ بین الاقوامی فوجی مشقوں میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

تہران ٹائمز کی رپورٹ؛ ایران کی دور اندیش قیادت نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی بصیرت نے اسلامی جمہوریہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے