Breaking News
Home / اخبار / افغانستان، ہرات میں مسجد پر حملہ، 6 نمازی شہید

افغانستان، ہرات میں مسجد پر حملہ، 6 نمازی شہید

افغانستان کے صوبہ ہرات میں مسجد پر دہشت گرد حملے میں 6 نمازی شہید ہوگئے ہیں۔

  افغانستان کے صوبہ ہرات میں ایک مسجد پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذرہ شہر کے نواحی علاقے اندیشہ میں مسجد امام زمان علیہ السلام پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 6 نمازی شہید ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے نماز مغربین کے دوران مسجد پر حملہ کیا۔ مسجد کے امام جماعت سمیت 6 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ کئی نمازی زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان حکمران جماعت طالبان کی طرف سے اب تک دہشت گرد حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری طرف کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے