Breaking News
Home / اخبار / بھارتی اداکارہ نے اسلام کیلئے فلم انڈسٹری چھوڑ دی

بھارتی اداکارہ نے اسلام کیلئے فلم انڈسٹری چھوڑ دی

بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ سحر افشاں نے اسلام کیلئے شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔

 بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ سحر افشاں مقامی فلم انڈسٹری بھوجپوری کی نامور اداکارہ ہیں اور انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں شوبز چھوڑ رہی ہوں اور انڈسٹری سے میرا تعلق نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں اللہ سے معافی کی طلبگار ہوں اور باقی زندگی اسلامی تعلیمات اور اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

سحر کا کہنا تھاکہ اتفاق سے انڈسٹری میں آئی اور آگے ہی بڑھتی رہی لیکن اب یہ سب ختم کرنے کا ارادہ کرلیا ہے، شہرت اور دولت کے باوجود دل میں ہمیشہ خلش رہی ہے کیونکہ ایسی زندگی کا کبھی تصور نہیں کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ اداکارہ ثنا خان سمیت کئی شخصیات نے اسلام کیلئے  شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے