Breaking News
Home / اخبار / لا الہ الا اللہ خوف کے بت کو توڑتا اور انسان کو غیرت مند بناتا ہے، عمران خان

لا الہ الا اللہ خوف کے بت کو توڑتا اور انسان کو غیرت مند بناتا ہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کی ہے جس کے لیے ساری قوم کو تیار ہونا ہے۔

 پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ زمان پارک کے باہر افطار پر آئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چوروں کے ٹولے کو سہولت کاروں نے ہمارے اوپر ہمیں غلام سمجھ کر بٹھا دیا ہے، میرے گھر پر حملہ کیا، ابھی علی امین کو گرفتار کر لیا یہ بتانے کے لیے کہ ہم غلام ہیں۔

عمران خان نے کہا لا الہ الا اللہ خوف کے بت کو توڑتا اور انسان کو غیرت مند بناتا ہے، بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا نواز شریف بن جاتا ہے، لیڈر خوفزدہ نہیں ہوتا بلکہ غیرت مند سچا اور ایماندار ہوتا ہے، غیرت مند انسان کی معاشرے میں عزت بڑھ جاتی ہے جبکہ بے غیرت آدمی ارب پتی بھی ہو عزت نہیں ہوتی۔

عمران خان نے کہا افغانستان کو تین سپر پاورز فتح نہ کرسکیں، ہندوستان والے پہلے ہی غلام تھے وہ نہیں لڑتے تھے، جو بھی افغانستان اور قبائلی علاقوں سے گزر کر ہندوستان کو فتح کرنے آتا تھا تو دہلی پانی پت سے پہلے کوئی انہیں روکتا نہیں تھا جو جنگ جیتتا تھا اس کا حکمران بن جاتا تھا، آزاد لوگ آزادی کے لیے کھڑے ہوتے ہیں غلام لوگ آزادی کی جنگ نہیں لڑتے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے