Breaking News
Home / اخبار / فرانس کی تجویز، حماس نے اسماعیل ہنیہ کے سفر مصر کا عندیہ دے دیا

فرانس کی تجویز، حماس نے اسماعیل ہنیہ کے سفر مصر کا عندیہ دے دیا

فلسطینی تنظیم نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور صہیونی فورسز کی عقب نشینی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔،

  فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ فرانس کی طرف سے تجویز موصول ہوئی ہے۔ تنظیم ان تجاویز کا جائزہ لے گی۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ اور صہیونی جارحیت کے خاتمے کے لئے ہر ایک سے مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ فرانس کی تجویز جائزہ لینے کے لئے تنظیم کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ مصر کا دورہ کریں گے۔

یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ پر حملوں کو روکنے کے سلسلے میں قطر اور مصر کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور بعض ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے ساتھ تعاون ختم کرنے نہایت ہی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی حمایت میں خطے کی مقاومتی تنظیموں کی سرگرمیاں اور خطے میں پیش آنے والے واقعات پر فخر کرتے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

امریکی الزامات بے بنیاد/ ملک سے ایرانی تیل کی منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ملائیشین وزیر اعظم

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ملک سے منظور شدہ ایرانی تیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے