Breaking News
Home / اخبار / حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی کی اقوام متحدہ کے اعلی عہدیدار سے ملاقات: داعش کی بربریت کی شکار یزیدی اور ترک خواتین کی مدد کی تلقین

حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی کی اقوام متحدہ کے اعلی عہدیدار سے ملاقات: داعش کی بربریت کی شکار یزیدی اور ترک خواتین کی مدد کی تلقین

حضرت آیت اللہ  سید علی سیستانی نے آج (پیر کو) داعش کے جرائم کے تعاقب کے لیے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی ( یو این آئی ٹی اے ڈی ) کے سربراہ کرسچن ریچر سے ملاقات کی۔

شفقنا کے مطابق حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی نے اس ملاقات میں ترکمان اور یزیدی خواتین کی رہائی کی کوششوں پر تاکید کی جو شام میں اب بھی داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اسیر ہیں اور دہشت گردوں کے مقدمے میں انصاف کی اہمیت پرزور دیا۔

اس سلسلے میں حضرت آیت اللہ سیستانی کے دفتر کے بیان کے متن میں کہا گیا ہے:

حضرت آیت اللہ سیستانی نے آج (پیر) کو دوپہر سے پہلے عراق اور دیگر ممالک میں داعش کے جرائم کی کارروائی کو مضبوط بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم (UNITAD) کے سربراہ کرسچن ریچر کا استقبال کیا۔

اس ملاقات میں آیت اللہ سیستانی نے 2017 میں بین الاقوامی سلامتی کونسل کی قرارداد 2379 کی بنیاد پر اس کے قیام کے بعد سے اپنے مشن کی انجام دہی کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات کے بارے میں اقوام متحدہ کے اس عہدیدار کی بات چیت سنی۔

اس ملاقات میں انہوں نے اپنے ملک کو داعش دہشت گرد گروہ سے آزاد کرانے کی عظیم جدوجہد میں عراقیوں کی عظیم جدوجہید کو یاد کیا اور مختلف عنوانات سے عراقی بچوں اور ان کے بہادر جنگجوؤں کی عظیم قربانیوں کی تعریف کی۔

انہوں نے شہداء اور زخمیوں کے لیے صحت و تندرستی کی دعا بھی کی اور اس بات پر زور دیا کہ  دہشت گردوں کے خلاف فتح کے بغیر  یہ ناممکن ہے کہ ان کے جرائم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔ یہ دہشت گرد عراق کی مقدس زیارات، نوادرات کی لوٹ مار ، عصمت دری اور عراق کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

شیعوں کے اعلیٰ رہبر  نے ان مقدمات سے متعلق عمل میں مکمل انصاف کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے ترکمان اور یزیدی خواتین کی رہائی کے لیے کوشش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جو شام میں ابھی تک داعش کے دہشت گردوں کی قید میں ہیں اور متاثرین بالخصوص مہاجرین اور پناہ گزینوں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

میٹنگ کے اختتام پر حضرتآیت اللہ سیستانی نے کرسچن ریچر اور ان کی ٹیم کو ان کے تفویض کردہ کاموں کی تکمیل میں کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

24 جمادی الاول / 1444 ہجری – 12/19/2022 عیسوی

ازدفتر حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی- نجف اشرف

About خاکسار

Check Also

رفح پر صہیونی حملوں کے ساتھ عراقی مقاومت کے اسرائیل پر حملوں میں شدت

رفح پر صہیونی فورسز کی جانب سے باقاعدہ حملوں کا اعلان ہوتے ہی عراقی مقاومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے