Breaking News
Home / اخبار / صہیونیت مخالف طلباء تحریک، نیویارک یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال

صہیونیت مخالف طلباء تحریک، نیویارک یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال

نیویارک یونیورسٹی کے 120 سے زائد اساتذہ نے پولیس کے ہاتھوں طلباء پر تشدد کے خلاف ہڑتال شروع کی ہے۔

  فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ صہیونی فورسز غزہ کے مختلف علاقوں میں پناہ گزین کیمپوں اور رہائشی مکانات پر حملے کررہی ہیں۔ صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کی تعلیمی درسگاہوں میں مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے طلباء پر پولیس کی جانب سے تشدد اور توہین آمیز سلوک کیا جارہا ہے۔ نیویارک یونیورسٹی کے 120 سے زائد اساتذہ نے طلباء کے خلاف پولیس کی کاروائیوں کے خلاف ہڑتال شروع کی ہے۔

مختلف امریکی ریاستوں میں حکام نے طلباء کے خلاف پولیس کو سخت کاروائی کا حکم دیا ہے جس کے بعد بڑی تعداد میں طلباء کی گرفتاری کی خبریں آرہی ہیں۔

امریکہ میں صہیونیت مخالف طلباء مظاہرین پر پولیس کے تشدد کے خلاف دوسرے ممالک کی یونیورسٹیوں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

ترکی، جرمنی اور فرانس میں طلباء نے غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلباء "ہم سب غزہ ہیں” کا نعرہ لگارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق مختلف یونیورسٹیوں میں پولیس نے مظاہرین کو روکنے اور منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم طلباء نے احتجاجی سلسلہ جاری رکھا۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے