Breaking News
Home / اخبار / رفح پر صہیونی حملوں کے ساتھ عراقی مقاومت کے اسرائیل پر حملوں میں شدت

رفح پر صہیونی حملوں کے ساتھ عراقی مقاومت کے اسرائیل پر حملوں میں شدت

رفح پر صہیونی فورسز کی جانب سے باقاعدہ حملوں کا اعلان ہوتے ہی عراقی مقاومت نے صہیونی تنصیبات پر حملوں میں تیزی لائی ہے۔

  کہا ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی تنصیبات پر حملوں کو مزید تیز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی مقاومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت میں تنظیم نے صہیونی فوجی مرکز اسپپر پر کئی ڈرون حملے کئے ہیں۔

اس سے پہلے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع دوسرے فوجی مرکز یوہنتن پر بھی ڈرون حملوں کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ چار گھنٹوں کے دوران عراقی مقاومت نے چار مرتبہ صہیونی تنصیبات اور فوجی مراکز پر حملہ کیا ہے۔

عراقی مقاومت نے مسلسل انتباہ کیا ہے کہ غزہ پر صہیونی حملے اور جارحیت جاری رہنے کی صورت میں اسرائیل کے خلاف حملوں میں شدت لائی جائے گی۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے