Breaking News
Home / اخبار / ایرانی فوج اور سپاہ پاسداران کی مشترکہ فضائی دفاعی مشقوں کا آغاز

ایرانی فوج اور سپاہ پاسداران کی مشترکہ فضائی دفاعی مشقوں کا آغاز

جوائنٹ ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیاء (ص) نے اعلان کیا کہ یہ آپریشنل مشقیں انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس نیٹ ورک کے مکمل تعاون سے ملک کے بعض حصوں میں رات کی تاریکی میں کی جائیں گی۔

 ایران کے مشترکہ فضائی دفاعی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء (ص) نے اعلان کیا ہے کہ مسلح افواج کے فضائی دفاعی نظام کا ایک حصہ آپریشنل مشقوں کا انعقاد کر رہا ہے جو ہفتے کی رات سے شروع ہو رہی ہیں تاکہ آئندہ کی مشقوں کی تیاری کی جا سکے۔

 جوائنٹ ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیاء (ص) نے اعلان کیا کہ یہ آپریشنل مشقیں انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس نیٹ ورک کے مکمل تعاون سے ملک کے بعض حصوں میں رات کی تاریکی میں کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ ایران کی مسلح افواج اپنی تیاری اور عسکری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے باقاعدگی سے فوجی مشقیں کرتی رہتی ہیں۔ یہ مشقیں اسلامی جمہوریہ کے خلاف کسی بھی جارحیت کے خلاف دشمنوں کے لیے ایک انتباہی پیغام کے طور پر کام کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب کے فضائی دفاعی ڈویژنوں نے اکتوبر 2021 میں ایک بڑے پیمانے پر فوجی مشق کا انعقاد کیا، جس کا کوڈ نام ‘مدافعین آسمان ولایت 1400’ تھا۔ ان دفاعی مشقوں میں فضائی دفاعی یونٹس اور مقامی طور پر تیار کردہ عسکری ساز و سامان شامل تھے

About خاکسار

Check Also

امریکہ رو بزوال، امن معاہدہ بے سود ہے، سربراہ انصار اللہ

یمنی مقاومتی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی قسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے