Breaking News
Home / اخبار / رفح پر حملہ اقتدار بچانے اور سیاسی اہداف کے لئے کیا گیا ہے، سابق صہیونی جنرل

رفح پر حملہ اقتدار بچانے اور سیاسی اہداف کے لئے کیا گیا ہے، سابق صہیونی جنرل

سابق صہیونی فوجی جنرل نے کہا ہے کہ رفح پر حملے کا مقصد سیاسی اہداف کا حصول اور نتن یاہو کابینہ کو بے دخل ہونے سے بچانا ہے۔

 غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر صہیونی حکومت کے حملے کے بعد اسرائیل کے اندر سے اس کی مخالفت میں صدائیں بلند ہونے لگی ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کے سابق جنرل گاڈی چمنی نے رفح پر حملے کو وزارت جنگ کی جانب سے ریڈلائن کو عبور کرنے کی مانند قرار دیا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل نے رفح پر سیاسی اہداف کے تحت حملہ کیا جس کا بنیادی مقصد نتن یاہو بے دخلی کی راہ مسدود کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی انتہا پسند وزراء اسموتریچ اور بن گویر کی دھمکیوں کی وجہ سے وزارت جنگ نے رفح پر چڑھائی کی ہے کیونکہ دونوں وزراء نے دھمکی دی تھی کہ رفح پر حملہ نہ کرنے کی صورت میں کابینہ کو تحلیل کیا جائے گا۔

گاڈی چمنی نے کہا کہ اسموتریچ فلسطینی عوام کو رفح سے نکالنے پر مصر ہیں اسی لئے حملے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینی عوام کی حمایت کرنے والے باضمیر طلباء کے نام آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا محبت بھرا خط

آیت اللہ سید علی خامنہ ای     .  The loving letter of Ayatollah Seyed …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے