Breaking News
Home / اخبار / نتن یاہو کی کمزوری اور بزدلی سے اسرائیل سقوط کی جانب گامزن ہے، صہیونی اخبار

نتن یاہو کی کمزوری اور بزدلی سے اسرائیل سقوط کی جانب گامزن ہے، صہیونی اخبار

صہیونی اخبار ہارٹز نے اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کو کمزور اور بزدل قرار دیا جس کی بات اپنے گھر میں بھی کوئی نہیں سنتا ہے۔

  رائ الیوم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی اخبار ہارٹز نے مقبوضہ فلسطین کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کی کارکردگی انتہائی ضعیف ہے۔ وزیراعظم کا لیکوڈ پارٹی اور کابینہ پر کنٹرول نہیں ہے جس کی وجہ سے صیہونی حکومت سقوط کی جانب گامزن ہے۔

اخبار نے نتن یاہو کے بارے میں مزید لکھا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم مختلف جرائم میں مرتکب ہونے کے بعد عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ کمزور اور ضعیف وزیر اعظم اپنے گھر میں بھی اپنی بات منوانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں اپوزیشن لیڈر لاییر لاپیڈ نے بیت المقدس کی عدالت میں نتن یاہو کے خلاف گواہی تھی۔ نتن یاہو کے خلاف مالی بدعنوانی اور فراڈ کا کیس چل رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نتن یاہو نے عدالتی اصلاحات کے حوالے سے وزیر قانون اور وزیر خزانہ سے ملاقات کی تھی تاہم انہوں عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔

عدالتی اصلاحات کا منصوبہ ملتوی نہ ہونے کی صورت عوامی مظاہروں میں مزید شدت آسکتی ہے۔ نتن یاہو نے متنازعہ منصوبے کے ملتوی کئے جانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات کا منصوبہ اب بھی زیر غور ہے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے