Breaking News
Home / اخبار / ایران اور مصر کے درمیان جلد سفیروں کا تبادلہ ہوگا/ صدر رئیسی اور السیسی کی ملاقات بھی متوقع

ایران اور مصر کے درمیان جلد سفیروں کا تبادلہ ہوگا/ صدر رئیسی اور السیسی کی ملاقات بھی متوقع

مصری اعلی حکام نے عرب امارات کے زرائع ابلاغ کو بتایا کہ دونوں ملک جلد سفارتی عملہ تعیینات کریں گے اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات رواں سال کے آخر تک ہونے کا امکان ہے۔

  مصر کے حکومتی ذرائع نے متحدہ عرب امارات کے اخبار نیشنل کو بتایا کہ عمان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات اور تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں ایران اور مصر اگلے قدم کے طور پر تہران اور قاہرہ میں سفیر تعیینات کریں گے۔

دو اعلی مصری حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی صدر رئیسی اور مصری صدر السیسی کے درمیان ملاقات پر بھی دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات رواں سال کے آخر تک ہونے کا احتمال ہے۔

یاد رہے کہ مصری حکام کی جانب سے یہ انکشاف ایسے وقت میں ہورہا ہے جب کچھ دن پہلے عمان کے سلطان نے قاہرہ کا دورہ کرکے مصر اور ایران کے درمیان تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی تھی

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے