Breaking News
Home / اخبار / ماہِ رمضان میں مسجد پر بلڈوزر چلانا قابل مذمت ہے، کانگریس

ماہِ رمضان میں مسجد پر بلڈوزر چلانا قابل مذمت ہے، کانگریس

دہلی کانگریس صدر چودھری انل کمار نے مطالبہ کیا کہ مرکزی وزارت برائے شہری ترقی یا کیجریوال حکومت رمضان مہینے کے دوران توڑی گئی بنگالی مارکیٹ مسجد کی از سر نو تعمیر کرائے۔

  بھارتی نیوز ایجنسی قومی آواز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دہلی کے بنگالی مارکیٹ واقع مسجد میں موجود مدرسہ کو منہدم کیے جانے کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ اس معاملے میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار نے بی جے پی قیادت والی مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چودھری انل کمار نے بنگالی مارکیٹ کی مسجد کا دورہ کیا اور کہا کہ ’’ماہِ رمضان میں مسجد کی کچھ تعمیرات کو ناجائز ٹھہرا کر بغیر کوئی نوٹس یا اطلاع دیے بلڈوزر چلا کر توڑنا بے حد افسوسناک ہے۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ کی گئی کارروائی کی دہلی کانگریس مذمت کرتی ہے۔‘‘

چودھری انل نے مزید کہا کہ ’’اس مسجد میں چلے بلڈوزر پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور دہلی وقف بورڈ کی خاموشی فکر انگیز ہے۔‘‘

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے