Breaking News
Home / اخبار / سوڈان، متحارب گروہوں کا چوبیس گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق

سوڈان، متحارب گروہوں کا چوبیس گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق

سوڈان میں جاری خانہ جنگی کو روکنے کے ہونے والی کوششوں کے تحت فریقین نے جدہ میں مذاکرات کے بعد چوبیس گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔

 اناتولی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں مسلح افواج اور پیرا ملٹری فورسز نے جدہ میں سعودی عرب کی ثالثی میں مذاکرات کے بعد چوبیس گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔

بیان کے مطابق جنگ بندی کا دورانیہ 10 جون کی صبح سے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کی وزارت خارجہ نے مشترکہ بیان میں سوڈان میں متحارب گروہوں سے اپیل کی تھی کہ خانہ جنگی کے خاتمے کے لئے جنگ بندی کریں۔

اس سے پہلے بھی سعودی عرب نے جدہ میں دونوں فریقین کو درمیان جنگ بندی پر قائل کرلیا تھا لیکن مسلح افواج نے پیراملٹری فورسز پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے دوبارہ حملوں کا آغاز کیا تھا۔

22 مئی کو بھی امریکہ اور سعودی عرب کی کوششوں سے فریقین نے جنگ بندی کی تھی لیکن معینہ مدت ختم ہونے کے بعد جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔

سوڈان میں 15 اپریل سے مسلح افواج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری متاثر ہوئے ہیں۔

عالمی سطح پر جنگ بندی کی کئی مرتبہ کوششیں کی گئیں لیکن تاحال کوئی مستقل جنگ بندی میں کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے