Breaking News
Home / اخبار / ایران، دنیا کو جنگ کی طرف لے جانے والے ہر اقدام کے خلاف ہے

ایران، دنیا کو جنگ کی طرف لے جانے والے ہر اقدام کے خلاف ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران دنیا کو جنگ کی طرف لے جانے والے ہر اقدام کے خلاف ہے۔

مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران دنیا کو جنگ کی طرف لے جانے والے ہر اقدام کے خلاف ہے۔ ایرانی صدر سید ابراہیم رئيسی نے لتھوانیا کے سفیر کے سفارتی اسناد قبول کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اچھی اور مطلوب سطح پر ہیں اور ایران جغرافیائي اہمیت کی بنا پر ایشیاء اور یورپی ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے میں اہم نقش ایفا کرسکتا ہے۔ صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دنیا کو سنجیدہ مشکلات کا سامنا ہے۔ فلسطین، افغانستان اور بعض دیگر علاقوں میں سامراجی طاقتوں کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے اور ایران دنیا کو جنگ کی طرف دھکیلنے کے ہر اقدام کے خلاف ہے۔

اس ملاقات میں لتھوانیا کے سفیر پیٹرس ویوارس نے ایران کو خطے کا اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے