Breaking News
Home / اخبار / پاکستان ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، دفتر خارجہ

پاکستان ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، دفتر خارجہ

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایران کی گیس پا‎ئپ لائن کے پروجیکٹ کے بارے میں بھی کہا کہ گیس پائپ لائن کا یہ منصوبہ پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔

 نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے اپنی ہفتے وار پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان، ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کے سمجھوتے کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس سمجھوتے کو علاقے کے مفاد میں سمجھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران و سعودی عرب علاقے میں ہمارے اہم شریک ہیں اور اسلام آباد ان دونوں برادر ملکوں کے دو طرفہ معاملات کو آگے بڑھائے جانے کی حمایت اور ان ممالک کو مزید اقدامات عمل میں لائے جانے کی ترغیب دلاتا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایران کی گیس پا‎ئپ لائن کے پروجیکٹ کے بارے میں بھی کہا کہ گیس پائپ لائن کا یہ منصوبہ پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔

انھوں نے اسی طرح اسلام آباد اور نئی دہلی کے تعلقات میں جاری کشیدگی کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس کے بارے میں کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اس اجلاس میں شرکت کے لئے چار مئی کو ہندوستان کے شہر گوا جائیں گے جہاں یہ اجلاس ہو رہا ہے۔

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے