Breaking News
Home / اخبار / ترکیہ کا شام میں قسد گروہ کے خلاف ڈرون حملہ، 2 اہلکار ہلاک

ترکیہ کا شام میں قسد گروہ کے خلاف ڈرون حملہ، 2 اہلکار ہلاک

شام کے شہر الحسکہ میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کی فوجی گاڑی پر ترک فوج کے ڈرون حملے میں دو افراد مارے گئے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر ایس ڈی ایف کے کمانڈر تھے۔

 المیادین نیوز نے سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) سے وابستہ کرد میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ان فورسز کی ایک فوجی گاڑی کو الحسکہ شہر کے جنوب میں ترک فوج کے ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شام کے شہر الحسکہ کے گویران محلے میں دو دھماکوں اور گولیوں کی آوازیں آواز سنائی دینے کے ساتھ امدادی گاڑیوں کے سائرن بجنے لگے۔

ایس ڈی ایف سے وابستہ کرد میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ الحسکہ شہر کے جنوب میں ان کی ایک فوجی گاڑی پر ڈرون حملے کے نتجے میں ممکنہ طور پر جانی نقصان ہوا ہے۔

دریں اثنا، باخبر ذرائع نے المیادین کو بتایا کہ ترک ڈرون نے گویران محلے کے شمالی داخلی دروازے پر البروتی پل پر ایس ڈی ایف فورسز کی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

ان ذرائع نے نشاندہی کی کہ اس حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ SDF فورسز کے رہنما تھے۔

مذکورہ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ نام نہاد پیس سپرنگ آپریشن کے دوران ایس ڈی ایف جنرل کمانڈ کے متعدد ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنانے کے بعد ترک فوج نے 2019 میں راس العین اور تل ابیض شہروں کو نشانہ بنایا، یہ اس پر پہلا ترک حملہ ہے۔

واضح رہے کہ ترک فوج وقتاً فوقتاً شام کے شمال اور شمال مشرق میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (SDF) کے زیر کنٹرول علاقوں کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے