Breaking News
Home / اخبار / اسرائیلی فوج حماس کو نابود کرنے سے عاجز، عقب نشینی ضروری ہے، سابق صہیونی افسر

اسرائیلی فوج حماس کو نابود کرنے سے عاجز، عقب نشینی ضروری ہے، سابق صہیونی افسر

سابق صہیونی اعلی افسر نے غزہ میں حماس کو نابود کرنا ناممکن قرار دیتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کو عقب نشینی کی تاکید کی ہے۔

  اسرائیلی کی قومی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ نے امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں حماس کو نابود کرنے سے عاجز آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے خلاف جنگ میں صہیونی حکومت عوام کی حمایت سے محروم ہورہی ہے۔ جنگ کے آغاز میں عوام کی حمایت حاصل تھی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ عوام بھی تھک گئے ہیں۔

سابق اعلی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل عقب نشینی نہ کرے تو غزہ کی سرنگوں کو تباہ کرنا کبھی بھی ممکن نہیں ہوگا۔

دراین اثناء اسرائیل ٹائمز نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزارت خزانہ نے نتن یاہو کو تجویز دی ہے کہ بجٹ کی کمی کی وجہ سے دس وزارتوں کو فوری معطل کیا جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق غزہ کی جنگ کے اخراجات پورے کرنے کے لئے اضافی دفاعی بجٹ کی ضرورت ہے۔ ان وزارتوں کو بند کرنے سے بچ جانے والی رقم کو جنگی ضروریات پوری کرنے کے لئے خرچ کیا جائے گا۔

About خاکسار

Check Also

امام صادق علیہ السلام کا اسلامی علوم کے فروغ میں کلیدی کردار

پیغمبر اکرم (ص) کے بعد ان کے چھٹے جانشین امام جعفر الصادق (ع) نے اپنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے