Breaking News
Home / اخبار / فرانس کی اسرائیل نوازی، فلسطینی ڈاکٹر کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا

فرانس کی اسرائیل نوازی، فلسطینی ڈاکٹر کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا

فرانس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ کے حکام نے فلسطینی ڈاکٹر کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔

  المنار ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی ڈاکٹر غسان ابو ستہ نے بتایا کہ فرانس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ کے حکام نے انہیں ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔

 ڈاکٹر غسان ابو ستہ نے فرانسیسی سینیٹ میں تقریر کرنی تھی لیکن چارلس ڈی گال ایئرپورٹ حکام نے انہیں فرانس میں داخل ہونے سے یہ بہانہ بنا کر روک دیا کہ جرمنی نے ان پر ایک سال کے لیے یورپ میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ڈاکٹر ابو ستہ موجودہ جنگ کے دوران غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی حکومت کے جرائم کے عینی شاہد ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا: یورپ صیہونی رجیم کے ہاتھوں غزہ کے باشندوں کی اجتماعی نسل کشی کے عینی شاہدین کی آوازوں کو دبانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے