Breaking News
Home / اخبار / غزہ میں جنگ بندی، امریکی ویٹو پر عالمی شدید ردعمل

غزہ میں جنگ بندی، امریکی ویٹو پر عالمی شدید ردعمل

غزہ میں جنگ بندی کے لئے پیش ہونے والی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کردیا جس کے بعد مختلف ممالک اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے لئے پیش ہونے والی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کرکے مسترد کردیا۔

صہیونی حکومت کی مسلسل حمایت اور غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں دوبارہ رکاوٹ ڈالنے کی وجہ سے عالمی سطح پر امریکہ کو تنقید کا سامنا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرکے غزہ کے سویلین کے خلاف ظالمانہ کاروائیوں سے بے رخی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں روسی نمائندے کے معاون نے کہا ہے کہ قرارداد مسترد ہونے سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ امریکہ نے ایک مرتبہ پھر تباہی اور ویرانی کا سامان فراہم کیا ہے۔

دیمتری پالیانسکی نے کہا کہ اس اقدام کے بعد امریکی حکومت اپنے عوام کو کیا جواب دے گی؟

فرانسیسی نمائندے نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو ایک بار پھر شکست ہوئی ہے۔ فرانس کو غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش ہے اسی لئے اس کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

فلسطینی تنظیم حماس نے اس موقع پر کہا ہے کہ امریکی ویٹو غیر انسانی اور غیراخلاقی اقدام ہے۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے