Breaking News
Home / اخبار / ترکی، یونیورسٹی طلباء کی جانب سے فلسطین کے حامی امریکی طلباء سے اظہار یکجہتی

ترکی، یونیورسٹی طلباء کی جانب سے فلسطین کے حامی امریکی طلباء سے اظہار یکجہتی

ترکی کے یونیورسٹی طلباء نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے پر پولیس کے مظالم کا شکار امریکی طلباء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

  اناتولی کے حوالے سے کہا ہے کہ ترکی کی یونیورسٹی مارین کے طلباء نے جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ میں فلسطین کی حمایت پر پولیس کے تشدد کا شکار ہونے والے طلباء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

طلباء نے امریکی پولیس کی جانب سے مختلف ریاستوں میں پولیس کی جانب سے طلباء پر تشدد کی مذمت کی۔

یاد رہے کہ کہ متعدد امریکی ریاستوں میں یونیورسٹی طلباء کی جانب سے غزہ میں جاری صہیونی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر پولیس نے تشدد سے کام لیتے ہوئے متعدد طلباء کو گرفتار کیا تھا۔

کیلی فورنیا اور ٹیکساس سمیت کئی ریاستوں میں یونیورسٹی طلباء نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا تھا۔

About خاکسار

Check Also

سپاہ پاسداران انقلاب کے کردار کا مطالعہ کریں

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کینیڈین پارلیمانی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے