Breaking News
Home / اخبار / امریکہ کے بعد یورپ میں صہیونیت مخالف احتجاج عروج پر، آئرلینڈ اور سوئٹزرلینڈ میں طلباء کا مظاہرہ

امریکہ کے بعد یورپ میں صہیونیت مخالف احتجاج عروج پر، آئرلینڈ اور سوئٹزرلینڈ میں طلباء کا مظاہرہ

ڈبلن اور لوزان یونیورسٹی کے طلباء نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

  گارڈئین کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ امریکہ کے بعد یورپی تعلیمی اداروں میں عروج پر پہنچ گیا ہے۔

آئرلینڈ اور سوئیٹزرلینڈ میں یونیورسٹی طلباء مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں مین تعلقات اور تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ڈبلن کی ٹرینیٹی یونیورسٹی میں طلباء نے صہیونی کی غزہ میں جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔

گارڈئین کے مطابق یونیورسٹی کے اعلی حکام کی جانب سے طلباء کے مطالبات پر غور کرنے کا وعدہ کرنے کے بعد احتجاج کا سلسلہ ختم ہوگیا۔

دوسری جانب سوئیٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں یونیورسٹی طلباء نے صہیونی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

یاد رہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے انسانیت سوز مظالم کے بعد دنیا بھر کی درسگاہوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 7اکتوبر کے بعد سے اب تک صہیونی حملوں میں مجموعی طور پر 34600 فلسطینی بے گناہ طلباء شہید ہوگئے ہیں

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے