Breaking News
Home / اخبار / ایرانی وزیر خارجہ کی جنیوا میں عالمی رہنماؤں سےملاقات؛ ایران نیٹو کی توسیع کا مخالف ہے/قفقاز کے خطے میں کوئی جیوپولیٹکل تبدیلی منظور نہیں

ایرانی وزیر خارجہ کی جنیوا میں عالمی رہنماؤں سےملاقات؛ ایران نیٹو کی توسیع کا مخالف ہے/قفقاز کے خطے میں کوئی جیوپولیٹکل تبدیلی منظور نہیں

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پیر کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی سائڈ لائنز پر اپنے متعدد ہم منصبوں اور عالمی رہنماوں سے ملاقات کی۔

  اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے اتوار کی رات کو تہران سے جنیوا کے لیے روانہ ہونے والے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے جنیوا میں اجلاس میں شریک بعض وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کی۔

ایران نیٹو کی توسیع کا مخالف ہے

حسین امیر عبداللہیان نے پیر کو فن لینڈ کے وزیر خارجہ پیکا ہاوسٹو سے ملاقات اور بات چیت کی۔

ایران نیٹو کی توسیع کا مخالف ہے/قفقاز کے خطے میں کوئی جیوپولیٹکل تبدیلی منظور نہیں

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور، یوکرین اور خاص طور پر جے سی پی او اے کی بحالی کے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

امیر عبداللہیان نے ایران اور فن لینڈ کے درمیان تعلقات کو تاریخی اور باہمی احترام پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک تعلقات کے فروغ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے یوکرین میں جنگ بندی کے حوالے سے تہران کی کوششوں کا ذکر کیا اور نیٹو کی توسیع اور یوکرین میں جنگ کے تسلسل اور ملکوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے خطرہ بننے کے حوالے سے ایران کی شدید مخالفت پر زور دیا۔

انہوں نے مذاکرات کی طرف واپسی اور یوکرین میں جنگ روکنے کے لیے ایران کی حمایت پر بھی زور دیا۔

قفقاز کے خطے میں کوئی جیوپولیٹکل تبدیلی منظور نہیں

امیر عبداللہیان نے اپنے آرمینیائی ہم منصب ارارات مرزویان کے ساتھ بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے قفقاز کے خطے کے ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے تہران کی حمایت کا اظہار کیا۔

ایران نیٹو کی توسیع کا مخالف ہے/قفقاز کے خطے میں کوئی جیوپولیٹکل تبدیلی منظور نہیں

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں کسی بھی جیوپولیٹکل تبدیلی کے خلاف ہے۔

مرزویان نے بھی علاقائی ملکوں کی خودمختاری کے احترام اور خطے کے جغرافیہ کو تبدیل نہ کرنے کی ایران کی پالیسی پر  اطمینان کا اظہار کیا۔

ایران قیدیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ موجود وفد نے بیلجیئم کی وزیر خارجہ خدیجہ لحبیب سے بھی ملاقات کی۔

دونوں رہنماوں نے دوطرفہ اور بین الاقوامی امور کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان قونصلر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سابقہ معاہدوں کے حوالے سے انہوں نے دونوں ملکوں کے قیدیوں سے متعلق مسئلہ کے حل کے لیے ایران کی آمادگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنی بیلجیئم ہم منصب کو یوکرین کے مسئلے کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بنیادی موقف اور خیالات سے بھی آگاہ کیا۔

ایران نیٹو کی توسیع کا مخالف ہے/قفقاز کے خطے میں کوئی جیوپولیٹکل تبدیلی منظور نہیں

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے