Breaking News
Home / اخبار / آٹھ سال بعد عرب امارات میں ایرانی سفیر کی تعیناتی

آٹھ سال بعد عرب امارات میں ایرانی سفیر کی تعیناتی

اسلامی جمہوری ایران نے آٹھ سال بعد متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات مکمل بحال کرتے ہوئے اپنا سفیر تعیینات کردیا ہے۔

 معتبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ رضا عامری متحدہ عرب امارات میں ایران کے سفیر کے فرائض انجام دیں گے۔

اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی معاون علی باقری نے فروری کے اواخر میں اعلان کیا تھا کہ عرب امارات کے لئے سفیر کی تعییناتی کے تمام قانونی امور پورے ہوگئے ہیں اور عنقریب ابو ظہبی میں ایرانی سفیر متعین کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رضا عامری الجزائر، سوڈان اور اریٹیریا میں سفیر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے وزارت خارجہ میں مشرق وسطی کے امور کی ذمہ داریاں بھی انجام دی ہیں۔

About خاکسار

Check Also

رفح پر صہیونی حملوں کے ساتھ عراقی مقاومت کے اسرائیل پر حملوں میں شدت

رفح پر صہیونی فورسز کی جانب سے باقاعدہ حملوں کا اعلان ہوتے ہی عراقی مقاومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے