Breaking News
Home / اخبار / صہیونی وزیرجنگ کا نتن یاہو پر جنگ بندی کے لئے دباو

صہیونی وزیرجنگ کا نتن یاہو پر جنگ بندی کے لئے دباو

گیلانت نے نتن یاہو پر کابینہ میں جنگ بندی کے فیصلے کو قبول کرنے پر دباو بڑھانا شروع کیا ہے۔

 الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم پر غزہ میں جنگ بندی کے لئے دباو بڑھ رہا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیرجنگ گیلانت نے نتن یاہو پر دباو بڑھانا شروع کیا ہے کہ کابینہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو منظور کریں۔

انہوں نے نتن یاہو کو باور کرایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کا تبادلہ اسرائیل کے لئے بہتر آپشن ہے۔

دوسری جانب صہیونی چینل 14 نے انکشاف کیا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں اس وقت شدید بدنظمی دیکھنے کو ملی جب داخلی امور کے وزیر بن گویر نے وزیر جنگ یواف گیلانت پر تنقید کرتے ہوئے ان کو معزول کرنے کا مطالبہ کیا۔

بن گویر کے مطالبے پر نتن یاہو نے کہا کہ مجھے آپ کی نصیحت نہیں چاہئے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف عالمی عدالت کی جانب سے ممکنہ فیصلے کا وقت قریب آنے کے ساتھ داخلی دباو میں بھی اضافہ ہوررہا ہے۔ آکسیوس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ کے اراکین عالمی عدالت کے اعلی عہدیداروں سے فیصلے کے بارے میں ملاقات کی ہے۔

امریکی سینیٹرز نے عالمی عدالت کی جانب سے نتن یاہو کی گرفتاری کے ممکنہ آرڈر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس سے پہلے اسرائیل ہیوم نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ صہیونی حکام نے امریکی کانگریس کے نمائندوں سے اس حوالے سے رابطہ کیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے