Breaking News
Home / اخبار / حزب اللہ نے میرون بیس کو دوسری بار نشانہ بنایا

حزب اللہ نے میرون بیس کو دوسری بار نشانہ بنایا

لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کر کے مقبوضہ فسلطینی علاقوں کے سرحدی مقامات پر صیہونی فوج سے تعلق رکھنے والے میرون اڈے کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔

  النشرہ ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے ایک نیا بیان جاری کرتے ہوئے الجرمرق کے پہاڑی علاقے میں صیہونی فوج کے میرون اڈے کو دوبارہ نشانہ بنانے کی خبر دی ہے

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ اس کارروائی میں شام اور لبنان میں صیہونی حکومت کے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے جواب میں اس اڈے پر بڑی تعداد میں میزائل داغے گئے ہیں

حزب اللہ کے بیان کا متن حسب ذیل ہے:

غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی جرأت مند اور باوقار مزاحمت کی حمایت میں، حزب اللہ کے مجاہدین نے آج منگل کی صبح 10:50 بجے میرون بیس پر دوسری بار حملہ کیا۔
یہ کارروائی الجرمق کے پہاڑی علاقے میں بڑی تعداد میں مناسب میزائلوں کے ساتھ کی گئی اور لبنان اور شام میں صیہونی حکومت کے حالیہ قتل عام کے ساتھ ساتھ عام شہریوں پر پے درپے حملوں کے جواب میں  مطلوبہ اہداف کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے