Breaking News
Home / اخبار / غزہ جنگ نے پانسہ پلٹ دیا، بہت سے امریکی طلباء اسلام کی جانب مائل ہو رہے ہیں، امریکی ریسلر

غزہ جنگ نے پانسہ پلٹ دیا، بہت سے امریکی طلباء اسلام کی جانب مائل ہو رہے ہیں، امریکی ریسلر

ایک امریکی ریسلر نے غزہ کی صورت حال کے امریکی عوام پر پڑنے والے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بڑی تعداد میں امریکی طلباء نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک امریکی ریسلر نے دین اسلام اور اس کے پیروکاروں کی تعریف کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کی محبت اور  خوش رفتاری نے بہت سے لوگوں کی توجہ ان کی طرف مبذول کرائی ہے۔

انہوں نے کہا  کہ میرا زندگی میں بہت سے مسلمانوں سے رابطہ رہا ہے، تقریباً سبھی نے میرے ساتھ اچھا سلوک کیا اور خاص طور پر جن لوگوں کے ساتھ میں نے ریسلنگ کے حوالے سے بات چیت کی ہے، وہ بہت نظم و ضبط اور توجہ مرکوز کرنے والے لوگ ہیں۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو ایک ریسلر کی حیثیت سے مجھے ان کے احترام پر مجبور کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے "حبیب نورماگمیدوف” جیسے مزاحمت کار کہ جو اتفاقا مسلمان ہیں، بہت پسند ہیں۔ ان دنوں میں بہت سے سفید فام امریکیوں کو  مسلمان مزاحمت کاروں کی تشویق کرتے دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسلمانوں کے نیک برتاو اور حسن سلوک کی وجہ سے بہت سے امریکی فلسطین کاز کی طرف متوجہ ہوئے ہیں اور حال ہی میں غزہ میں جنگ مخالف مظاہروں کے دوران متعدد طلباء نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

 تمام مسلمانوں کو سلام!

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے