Breaking News
Home / اخبار / برطانیہ کے 3000 فوجی یوکرائن میں روس کے خلاف لڑ رہے ہیں

برطانیہ کے 3000 فوجی یوکرائن میں روس کے خلاف لڑ رہے ہیں

یوکرائن میں موجود جارجیائی کرائے کے فوجیوں کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ یوکرائن میں تقریباً 3000 برطانوی فوجی روس کے خلاف لڑنے والے کرائے کے فوجیوں میں شامل ہیں۔

اینڈپینڈٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن میں موجود جارجیائی کرائے کے فوجیوں کے کمانڈر مامولاشویلی نے اعلان کیا کہ یوکرائن میں تقریباً 3000 برطانوی فوجی روس کے خلاف لڑنے والے کرائے کے فوجیوں میں شامل ہیں۔ یوکرائن میں جارجیائی کرائے کے فوجیوں کے کمانڈر مامولاشویلی نے مزید کہا کہ یوکرائن میں  تقریباً 20,000 غیر ملکی کرائے کے فوجی ، روس کے خۂاف  لڑ رہے ہیں، جن میں برطانیہ کے 3000 فوجی بھی شامل ہیں۔یوکرائن میں جارجیائی کرائے کے فوجیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جارجیائی کرائے کے فوجی  یوکرائن کی فوج کے زیرکمان ایک فوجی یونٹ میں کام کررہے ہیں۔

جارجیائی کرائے کے فوجیوں کے بعد برطانوی فوج کی تعداد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ امریکی فوجیوں کی تعداد تیسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک بڑی مقدار میں یوکرائن کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود یوکرائن جنگ میںر وس کا پلڑا بھاری ہے۔ روس کا کنہا ہے کہ اس نے یوکرائن میں مغربی ممالک کے ہتھیاروں کی بڑی مقدار کو تباہ کردیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے