Breaking News
Home / اخبار / فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے، پاکستانی آرمی چیف

فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے، پاکستانی آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے۔

 پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت 260 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل اور غیر قانونی قبضے کے خاتمے کیلئے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے، فلسطین کی سرزمین پر اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کیلئے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فورم نے غزہ میں اسرائیل کے طاقت کے استعمال سے معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔

About خاکسار

Check Also

رفح پر صہیونی حملوں کے ساتھ عراقی مقاومت کے اسرائیل پر حملوں میں شدت

رفح پر صہیونی فورسز کی جانب سے باقاعدہ حملوں کا اعلان ہوتے ہی عراقی مقاومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے