Breaking News
Home / دسته‌بندی نشده / قم، 5 ہزار طالبات کا امریکی طلباء کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

قم، 5 ہزار طالبات کا امریکی طلباء کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ایران بھر کی یونیورسٹی طالبات نے حرم حضرت معصومہ قم میں جمع ہوکر امریکی طلباء کے حق میں مظاہرہ کیا۔

  فلسطین کے حق میں مظاہرے کرنے پر پولیس اور ریاستی دہشت گردی کا شکار ہونے والے امریکی طلباء کے ساتھ دنیا بھر میں یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایران کے مقدس شہر قم میں ایران بھر کی یونیورسٹی طالبات نے جمع ہوکر امریکی طلباء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اجتماع میں شریک طالبات فلسطین میں جارحیت اور مظالم پر صہیونی حکومت کے خلاف اور غزہ کے عوام کے حق میں نعرے بازی کررہی تھیں۔

طالبات نے پرامن طلباء مظاہرین کے خلاف جبر وتشدد پر امریکی حکام کی مذمت کی۔

یاد رہے کہ امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے پر امریکی حکام نے پولیس کے ذریعے پرامن طلباء کو آزادی بیان کے حق کو پامال کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

About خاکسار

Check Also

امریکہ: نیویارک کے عوام غزہ کے دفاع میں سڑکوں پر نکل آئے

امریکہ میں ملک گیر مظاہروں کے ساتھ ہی نیویارک شہر سے ہزاروں لوگ سڑکوں پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے