Breaking News
Home / دسته‌بندی نشده / امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کے ساتھ غزہ کے لئے امداد مضحکہ خیز ہے، ایران

امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کے ساتھ غزہ کے لئے امداد مضحکہ خیز ہے، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں صیہونی حکومت کو اپنی جارحیت جاری رکھنے کے لیے ہتھیار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد بھیجنے کے امریکی دکھاوے کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

  ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں صیہونی حکومت کو اپنی جارحیت جاری رکھنے کے لیے ہتھیار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد بھیجنے کے امریکی دکھاوے کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

ناصر کنعانی نے اپنے ایکس اکائونٹ پر لکھا کہ امریکہ صیہونی حکومت کو ہتھیار فراہم کرنے کے ذریعے تمام بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو امداد بھیجنے کا امریکی منافقانہ اور علامتی اقدام اس کی صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے لیے مکمل حمایت کی رسواکن حقیقت کو نہیں چھپا سکتا۔

کنعانی نے مزید کہا کہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کو اپنے سیاسی مقاصد کے مطابق استعمال کرنا امریکی خارجہ پالیسی کا شرمناک حصہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے بھی غزہ کو امداد بھیجنی شروع کی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کے ساحل پر ایک عارضی پورٹ قائم کرے گی تاکہ سمندری راستے سے مزید امداد (اسرائیل کو) پہنچائی جا سکے، تاہم اس کی تعمیر میں کئی ہفتے لگیں گے۔

About خاکسار

Check Also

رہبر انقلاب اسلامی : ایرانی قوم انتخابات میں دشمنوں اور بدخواہوں کو مایوس کر دے

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جمعہ پہلی مارچ کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے