Breaking News
Home / دسته‌بندی نشده / امریکہ: نیویارک کے عوام غزہ کے دفاع میں سڑکوں پر نکل آئے

امریکہ: نیویارک کے عوام غزہ کے دفاع میں سڑکوں پر نکل آئے

امریکہ میں ملک گیر مظاہروں کے ساتھ ہی نیویارک شہر سے ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔

رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہزاروں امریکی عوام نے ہفتے کے روز فلسطین کے حق میں "عالمی یومِ عمل” کے موقع پر مختلف شہروں میں مظاہرے کیے اور غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اس رجیم سے متعلق امریکہ کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی حمایت میں جاری مظاہروں میں سب بڑا اور وسیع مظاہرہ نیویارک شہر میں کیا گیا جہاں بارش کے باوجود ہزاروں افراد واشنگٹن اسکوائر سینٹرل پارک میں جمع ہوئے اور غزہ کی پٹی میں محصور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے۔

About خاکسار

Check Also

رہبر انقلاب اسلامی : ایرانی قوم انتخابات میں دشمنوں اور بدخواہوں کو مایوس کر دے

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جمعہ پہلی مارچ کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے