Breaking News
Home / اخبار / پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں، صدر رئیسی

پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں، صدر رئیسی

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے کلام کو ایران میں خصوصی پذیرائی حاصل ہے۔ پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

  پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، تہذیبی، مذہبی اور ثقافتی مراسم ہیں۔ قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کےلیے سائنس و ٹیکنالوجی پر توجہ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں مربوط حکمت عملی سے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے کلام کو ایران میں خصوصی پذیرائی حاصل ہے۔ پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان کے لوگوں میں ایران کےلیے خاص محبت پائی جاتی ہے۔ ایرانی عوام بھی پاکستانیوں کےلیے اسی طرح کے جذبات رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوگا۔

فلسطین سے متعلق بات کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان اور ایران کا مؤقف واضح ہے۔ مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کےلیے ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل صرف مسلم امہ کا نہیں بلکہ پوری دنیا کےلیے اہم ہے۔ غز ہ میں اب تک ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے