Breaking News
Home / اخبار / لبنان: بیروت کی امریکن یونیورسٹی کے طلباء نے اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کیا

لبنان: بیروت کی امریکن یونیورسٹی کے طلباء نے اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کیا

آج بیروت میں امریکی یونیورسٹی کے طلباء نے مظلوم فلسطینی عوام پر جاری صہیونی جرائم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی پرچم کو آگ لگا دی۔

 قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بیروت کی امریکن یونیورسٹی کے طلباء نے آج (بروز منگل) فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے تسلسل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس کے دوران کچھ طلباء نے اسرائیلی پرچم کو روند کر آگ لگا دی۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف  طلباء کے احتجاج میں شدت آئی ہے، جس کے تسلسل کے طور پر بیروت کی یونیورسٹیوں نے بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں دھرنے اور ریلیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے