Breaking News
Home / اخبار / سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ

سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ

سری لنکا کے صدرگوٹابایا راجا پاکسے فوجی طیارے میں ملک سے فرار ہوکر مالدیپ پہنچ گئے۔

 عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے ملک سے فرار ہوکر مالدیپ پہنچ گئے۔سری لنکن صدر فوجی طیارے میں مالدیپ پہنچے۔دوسری جانب کولمبو میں وزیراعظم ہاؤس کے باہر ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کیا۔ سیکورٹی فورسزنے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس استعمال کی۔ملک میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکمران اشرافیہ کے خلاف شدید احتجاج اورمظاہرے جاری ہیں۔ چند روز قبل ہزاروں مشتعل مظاہرین نے صدارتی محل پردھاوا بول دیا تھا جس کے بعد صدر گوٹابایا کی روپوشی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔اس سے قبل صدر گوتابایا راجا پکشے نےاپنے عہدے سے استعفی دینے کا وعدہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ صدر کے بھائی اورسری لنکا کے سابق وزیرخزانہ بسل راجا پکسے بھی ملک سے فرار ہوکر امریکا پہنچ گئے ہیں۔سری لنکا میں عوام کو سنگین معاشی بحران کے باعث  گذشتہ کئی ماہ سے بدترین لوڈشیڈنگ، ایندھن ، خوراک ، دواؤں اوردیگربنیادی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

About خاکسار

Check Also

صہیونی وزیرجنگ کا نتن یاہو پر جنگ بندی کے لئے دباو

گیلانت نے نتن یاہو پر کابینہ میں جنگ بندی کے فیصلے کو قبول کرنے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے