Breaking News
Home / اخبار / غزہ جنگ اور نسل کشی کو روکنے کے لیے علاقائی کوششوں میں تیزی آگئی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

غزہ جنگ اور نسل کشی کو روکنے کے لیے علاقائی کوششوں میں تیزی آگئی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں اٹھائے گئے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ اور نسل کشی کو روکنے کے لئے سنجیدہ علاقائی کوششوں میں تیزی آ گئی ہے۔

  ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان” نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا: گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم کے 15ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر سامح شکری کے ساتھ میری ملاقات ہوئی۔

مصری ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت خاص طور پر غزہ کی صورتحال اور فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں دمشق میں سفارت خانے پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ایران کے جائز دفاع کے دائرہ کار میں ایرانی مسلح افواج کے ردعمل کی عسکری جہتیں بیان کیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدام کی مذمت میں مصر کے موقف کا شکریہ ادا کیا۔ غزہ میں جنگ اور نسل کشی کو روکنے کے لیے علاقائی کوششیں مزید سنجیدہ ہو گئی ہیں۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے