Breaking News
Home / اخبار / جنگ کی صورت میں مسلح افواج مکمل تیار ہیں، میجر جنرل موسوی

جنگ کی صورت میں مسلح افواج مکمل تیار ہیں، میجر جنرل موسوی

اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ مستقبل میں جنگ کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلح افواج کو نئے اسلحوں اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کردیا گیا ہے۔

 ، مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال اور اس سال ہونے والی پریڈ میں بہت فرق محسوس کیا جاسکتا ہے۔ ہماری زمینی فوج نے خود کو جدید زمانے کے مطابق تیار کرلیا ہے اور مستقبل میں کوئی جنگ ہونے کی صورت میں ہر ممکنہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کرلی ہے۔

میجر جنرل موسوی نے مزید کہا کہ جوانوں کی فوجی تربیت، دفاعی حکمت عملی اور فوج کے مختلف شعبوں کے درمیان ہماہنگی جیسے امور میں کافی پیشرفت ہوئی ہے۔ ماضی میں ہم نے طاقتور فوج ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ملکی سرحدوں کی بخوبی حفاظت کی ہے۔ آج اگر دشمن ہماری خود مختاری کے خلاف یا ملک میں طاقت کے توازن کو بدلنے کی ناپاک سازش کرے تو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے زمینی، فضائی اور بحری فوج کی ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ زمانے کے ساتھ ساتھ نئے خطرات اور چیلنجز بھی درکار ہیں لہذا مسلح افواج کے ہر شعبے نے نئے حالات اور جدید زمانے کے مطابق خود کو تیار کرلیا ہے۔ فوجی جوانوں نے جدید زمانے کے مطابق پانچ سالہ اور بیس سالہ منصوبے ترتیب دئے ہیں جن کے مطابق مسلح افواج کو تیار کیا جائے گا۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے