Breaking News
Home / اخبار / تحریک انصاف پاکستان کے دو اہم رہنما گرفتار

تحریک انصاف پاکستان کے دو اہم رہنما گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کو گرفتار کر لیا گیا۔

  حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کال پر ملک کے مختلف شہروں میں کارکنوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور انتخابی نتائج کو مسترد کرنے کا اعلان کیا۔

لاہور میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ریلی کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کو پولیس نے گرفتار کیا۔

شہباز کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پرامن احتجاج کے دوران والد لطیف کھوسہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا، والد کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس کہاں لے کر گئی کچھ معلوم نہیں ہے۔

اس کے علاوہ ایم پی اے میاں ہارون اکبرکوبھی حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ میاں محمود الرشید کے بیٹے کو شادمان میں ریلی سے حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سینیئر سیاست دان جاوید ہاشمی کے داماد اور نواسے کو مخدوم رشید کے علاقہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے