Breaking News
Home / اخبار / شیعہ معاشروں میں یہ روشنی ہر دور میں رہی ہے

شیعہ معاشروں میں یہ روشنی ہر دور میں رہی ہے

مہدویت

شیعوں میں پائے جانے والے اس عقیدے کی سب سے بڑی خصوصیت، امید پیدا کرنا ہے۔ شیعہ معاشرہ صرف ماضی میں اپنی تاریخ کے نمایاں کارناموں سے وابستہ نہیں بلکہ اس کی نظر مستقبل پر ہے۔ شیعہ عقائد کے مطابق مہدویت پر عقیدہ رکھنے والا انسان انتہائی دشوار حالات میں بھی اپنے دل کو امید سے خالی نہیں سمجھتا اور امید ہمیشہ قائم رہتی ہے۔ وہ جانتا ہے کہ تاریکی کا یہ دور، یہ ظلم و جور کا زمانہ اور باطل کے تسلط کا یہ سلسلہ یقینی طور پر ختم ہو جائے گا۔ یہ اس عقیدے کا ایک انتہائی اہم نتیجہ اور کارنامہ ہے۔ البتہ مہدویت کے سلسلے میں تشیع کا عقیدہ یہیں تک محدود نہیں: بِیُمنِہِ رُزِقَ الوَری‌ وَ بِوُجُودِہِ ثَبَتَتِ الارضُ و السَّماء (ان ہی کی برکت سے لوگوں کو رزق عطا ہوتا ہے اور ان ہی کے وجود سے زمین و آسمان قائم ہیں۔ زاد المعاد؛ مفاتیح الجنان صفحہ 422) مہدویت کا عقیدہ کچھ اس طرح کا عقیدہ ہے۔ یہ شعلۂ جوالا اور یہ فروغ تاباں ماضی میں شیعہ معاشروں میں ہر دور میں موجود رہا ہے اور ہمیشہ موجود رہے گا۔ ان شاء اللہ ان کے منتظرین کا انتظار ختم ہوگا۔

امام خامنہ ای
3/6/2015

About خاکسار

Check Also

صہیونی وزیرجنگ کا نتن یاہو پر جنگ بندی کے لئے دباو

گیلانت نے نتن یاہو پر کابینہ میں جنگ بندی کے فیصلے کو قبول کرنے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے