Breaking News
Home / اخبار / عمران کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل پر پاکستانی حکومت کا بڑا بیان

عمران کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل پر پاکستانی حکومت کا بڑا بیان

حکومت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل سے متعلق بڑا بیان دے دیا۔

 نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کی اور کہا کہ عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی خارج از امکان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام حربے استعمال کرنے کے بعد عمران خان نے دیکھا کہ وہ بند گلی میں آگئے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اب عمران خان بند گلی سے اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے رہے ہیں کہ مجھ سے مذاکرات کرلو۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پچھلے تین چار دن میں جو صلح یا پشیمانی کے چند الفاظ ادا کیے ہیں، ان میں کوئی خلوص یا سچائی نہیں ہے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے