Breaking News
Home / اخبار / اسرائیل پر درجنوں میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ کردیا، سپاہ پاسداران انقلاب کا بیان

اسرائیل پر درجنوں میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ کردیا، سپاہ پاسداران انقلاب کا بیان

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے اور کئی فوجی مشیروں کی شہادت کے بدلے میں ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کردیا ہے۔

  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے اور کئی فوجی مشیروں کی شہادت کے بدلے میں ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کردیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انَّا مِنَ الْمُجْرِمِینَ مُنْتَقِمُونَ
اسلامی جمہوری ایران کے شہید پرور عوام!

صہیونی شرپسند حکومت کی جانب سے شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے اور ایرانی فوجی مشیروں کی شہادت کا بدلہ لینے کے لئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے صہیونی حکومت کو سبق سکھانے کے لئے "یارسول اللہ” کے رمزیہ نعرے کے تحت مقبوضہ فلسطین کے اندر درجنوں ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
قومی سلامتی کونسل اور ملکی مسلح افواج کی جانب سے فیصلے کے بعد ایرانی بہادر عوام کی حمایت کے تحت ایرانی مسلح افواج اور وزارت دفاع کی جانب سے ان حملوں کی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِیزِ الْحَکِیمِ

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے