Breaking News
Home / اخبار / پاکستان میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علم کا غزہ کے معاملے پر احتجاج

پاکستان میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علم کا غزہ کے معاملے پر احتجاج

ایک کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علم کی جانب سے غزہ کے معاملے پر احتجاج کیا گیا۔

 پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جی سی یونیورسٹی آزاد کشمیر کے طالب علم نے جرمن سفیر کی تقریر کے دوران غزہ کے معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یہ سفیر انسانی حقوق پر تقاریر اور اپنے ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہیں۔

طالب علم نے جرمنی میں فلسطین کےحق کیلئے احتجاج میں گرفتاریوں کے خلاف سوال کیا، جبکہ احتجاج کے دوران دیگر طالب علموں نے بھی کانفرنس ہال میں نعرے لگائے۔

اس پر جرمن سفیر نے کہا کہ اگر آپ نے چیخ و پکار کرنی ہے تو باہر چلے جائیں، آپ بحث کرنا چاہتے ہیں تو یہاں آ کر بات کریں چیخ و پکار نہیں کریں۔

جرمن سفیر نے کہا کہ چیخ و پکار کوئی رویہ نہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے۔

About خاکسار

Check Also

سپاہ پاسداران انقلاب کے کردار کا مطالعہ کریں

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کینیڈین پارلیمانی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے