Breaking News
Home / اخبار / غرب اردن، صہیونی فلسطینی کیمپ کا تین روزہ محاصرہ، 14 شہید، درجنوں زخمی

غرب اردن، صہیونی فلسطینی کیمپ کا تین روزہ محاصرہ، 14 شہید، درجنوں زخمی

صہیونی فورسز نے تین محاصرے کے بعد نور شمس کیمپ سے عقب نشینی شروع کی ہے۔ اب تک 14 فلسطینی شہید اور درجنوں شہید ہوگئے ہیں۔

  فلسطین کے علاقے غرب اردن میں صہیونی فورسز کی جانب سے تین دن تک طولکرم میں واقع نور شمس کیمپ کا محاصرہ کیا گیا۔ فلسطینی جوانوں کی بہادری اور استقامت کی وجہ سے جارح فورسز علاقے سے عقب نشینی پر مجبور ہوگئی ہے۔

الجزیرہ نے اس حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی فوج کے حملوں کی وجہ سے مجموعی طور 14 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کیمپ میں شہید ہونے والوں میں سے اب تک 12 کی میتیں ہسپتال منتقل کی جاچکی ہیں۔

یاد رہے کہ صہیونی فورسز نے نور شمس کیمپ کا تین دنوں تک محاصرہ کیا تھا۔ القسام بریگیڈ نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے جوانوں اور حملہ آور صہیونیوں کے درمیان کئی مرتبہ شدید جھڑپیں ہوگئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے دشمن کی بکتربند گاڑیوں کو ہدف بناکر شدید نقصان پہنچایا ہے۔

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے