Breaking News
Home / اخبار / صہیونی حملوں کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت غزہ میں امدادی سرگرمیاں روکنے پر مجبور

صہیونی حملوں کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت غزہ میں امدادی سرگرمیاں روکنے پر مجبور

صہیونی حکومت کے مسلسل حملوں اور امدادی کاموں میں رکاوٹ کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں اپنی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

  اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ پر مسلسل صہیونی حکومت کے حملوں اور امدادی کاموں میں رکاوٹ کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے اپنی سرگرمیوں کو معطل کیا ہے۔

عالمی ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حملوں کی وجہ سے بدامنی کا راج ہے اس ماحول میں ادارے کے لئے امدادی کام جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔

ادارے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلسل گیارہ روز سے شمالی غزہ سے رابطہ منقطع ہے اس کی وجہ سے شمالی میں غذائی اور صحت کی صورتحال مزید بحرانی ہوگئی ہے۔ ادارے کو کارکنوں کی کمی کا سامنا ہے۔ اسرائیل ادارے کی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

دوسری طرف صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسرائیلی شدید ترین حملوں کے باوجود حماس پوری طاقت کے ساتھ کھڑی ہے اور اپنی شرائط سے عقب نشینی کے لئے تیار نہیں ہے۔

About خاکسار

Check Also

صہیونیت مخالف طلباء تحریک، نیویارک یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال

نیویارک یونیورسٹی کے 120 سے زائد اساتذہ نے پولیس کے ہاتھوں طلباء پر تشدد کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے